جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دارالسلام تنزانیہ کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت تنزانیہ میں نادر عطاری مدنی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی حلقے میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں دار السلام تنزانیہ میں ہی ایک اور شخصیت کے گھر پرنیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، انفرادی کوشش کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر حیدر آباد میں موجود ہیں۔

دوران دورہ 14 جون 2022ءبروز منگل عاشقان رسول نے حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی نیز جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو ملاقات سے قبل نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔


12 جون 2022ء بروز اتوار  دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد آفنڈی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے مدرسین سمیت متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولاناعبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے آٹھ اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے والد صاحبان اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں ان دنوں صوبہ سندھ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کو مریضو ں سے ہمدردی کرنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


کروناوبا کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 19 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔

آخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔


کروناوبا کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 17 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔

آخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اسلام آباد کے دورے پر تھے۔دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ایک شخصیت محمد فیصل عطاری سےاس کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے ان کے بڑے بھائی اعجاز کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ہر بدھ بعد نماز عصر ممکنہ صورتحال میں اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔

ہر بدھ کی طرح اس بدھ کو بھی 18 مئی 2022ء بروز بدھ بعد نماز عصر جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں عاشقان رسول نے ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخوست کی ۔


نکاح کرنا میرے کریم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسنت ہے۔

اسی سنت کی ادائیگی کے سلسلے میں 18 مئی 2022ء کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نکاح کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 12 اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے والد صاحبان اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔


تفصیلات کے مطابق بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ آج 31 مارچ 2022ء کی شب کراچی پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ سے اپنے گھر کی جانب آتے ہوئے انہوں نے اپنی گاڑی سے ایک ویڈیو پیغام اپنے چاہنے والوں کے لئے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ”الحمد للہ میں آج 27 شعبان المعظم 1443سن ہجری کو کراچی ایئرپورٹ پر اُتر کر اب گھر کی طرف جارہا ہوں، ان شاء اللہ عنقریب ماہِ رمضان کا چاند نظر آجائے گاا ور اللہ نے زندہ سلامت رکھا تو نیت ہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معتکفین کی برکتیں حاصل کروں گا، ان شاء اللہ رمضان کے پورے مہینے اعتکاف کی دھوم دھام ہوگی جبکہ روزانہ دو مدنی مذاکرے ((01) بعد عصر (02) بعد تراویح) ہوا کریں گے۔ “

امیرِ اہلِ سنت نے اپنے ویڈیو میں اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کا فرمان سناتے ہوئے حدیثِ مبارک بیان کی: فرمانِ مصطفیٰ ﷺ : ”اللہ پاک ماہِ رمضان میں روزانہ افطار کے وقت دس لاکھ ایسے گناہ گاروں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے جن پر گناہوں کی وجہ سے جہنم واجب ہوچکا تھا۔ نیز شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ یعنی جمعرات کو غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کو غروبِ آفتاب تک کی ہر ہر گھڑی میں ایسے دس دس لاکھ گناہ گاروں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے جو عذاب کے حقدار قرار دیئے جاچکے ہوتے ہیں۔ “(کنزالعمال)

واضح رہے کہ کراچی میں ملاقات کرنے والوں اور دیگر مصروفیات کے سبب تحریری کاموں میں خلل واقع ہوتا ہے اس لئے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے تحریری کاموں یعنی کتابیں اور رسائل وغیرہ لکھنے کی غرض سے بیرونِ ملک تشریف لے جاتے ہیں جہاں یکسوئی کے ساتھ تحریر ی کام کرتےہیں اور امت کو بہترین رسالہ یا کتاب عطا فرماتے ہیں۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اسلامی برادر ملک ترکی دورہ کیا جہاں انہوں نے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات فرمائے، ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کیں، دینی کاموں میں شرکت کی اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔

ترکی کے دورہ کرتے ہوئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےاستنبول کے علاقے امرت فاتح میں شیخ سید محمد سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ اور شیخ سید علی سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر گفتگوکا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہُ عنہ کی شان میں ایک منقبت بھی پڑھی گئی۔

آخر میں شیخ سید علی سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ نےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر بالخیر اور دعوت اسلامی کی دن دُگنی، رات چگنی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کے لئے پاکستان آنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔